۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
آیت اللہ غروی

حوزہ/ آیت اللہ سید محمد غروی نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے لبنان میں پیجرز کے ذریعے کیے گئے دھماکے انسانیت سوز جرم ہیں جنہوں نے بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنایا، یہ حملے عالمی قوانین کے بالکل خلاف ہیں، ایران کے انتقامی حملے درست وقت پر کئے گئے، جس نے مزاحمت کو مزید مستحکم کر دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت الله سید محمد غروی نے "حوزہ نیوز ایجنسی" کو دیے گئے اپنے انٹرویو میں حالیہ حملوں اور لبنان میں ہونے والے واقعات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اسرائیلی ریاست کی بزدلانہ کارروائیوں کی مذمت کی، جس میں پیجرز کے ذریعے دھماکے کیے گئے اور اس میں حزب اللہ کے افسران سمیت عام شہری بھی نشانہ بنے۔

آیت اللہ سید محمد غروی نے لبنان کے حالیہ واقعات اور اسرائیلی حملوں کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے اسرائیل کی جارحانہ پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ پیجرز کے ذریعے ہونے والے دھماکے، جو اسرائیلی سازش کا حصہ تھے، ایک غیر انسانی اور غیر قانونی کارروائی ہے جس میں بے گناہ افراد کو نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے زخمیوں کی بہادری اور عزم کی تعریف کی، خاص طور پر ان کی دعاگوئی جو وہ رہبر معظم انقلاب کے لیے کر رہے تھے، جبکہ کچھ زخمیوں کو سید حسن نصراللہ کی شہادت کی خبر بھی نہیں تھی۔

آیت اللہ غروی نے مزید کہا کہ ایران نے اسرائیلی جارحیت کا مناسب وقت پر جواب دیا اور یہ انتقامی کارروائی عالمی سطح پر ایک پیغام تھا کہ مظلومین کی حمایت میں تاخیر نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے زور دیا کہ اسرائیل کا یہ گمان غلط تھا کہ دباؤ ڈال کر یا دھمکیاں دے کر حزب اللہ اور اس کے حامیوں کی مزاحمت کو ختم کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کے حملے کا جواب ایرانی فوج نے انتہائی حکمت عملی کے ساتھ دیا، جو بین الاقوامی سطح پر مؤثر ثابت ہوا۔

آیت اللہ غروی نے اس بات کی بھی وضاحت کی کہ سید حسن نصراللہ اور دیگر کمانڈروں کی شہادت نے مزاحمت کی تحریک کو مزید مضبوط بنایا، اور یہ ثابت کیا کہ اسرائیلی ریاست کی بربریت عوامی عزم کو مزید مستحکم کرتی ہے۔

مزید یہ کہ آیت اللہ غروی نے اسرائیلی ریاست کی جانب سے لبنان میں کی جانے والی دہشت گردانہ کارروائیوں پر بین الاقوامی برادری کی خاموشی پر شدید تنقید

کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .